Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے مختلف علاقوں میں شدید کہر

آندھراپردیش کے مختلف علاقوں میں شدید کہر

حیدرآباد 9جنوری (یواین آئی ) آندھراپردیش کے مختلف علاقوں میں شدید کہر نظر آرہا ہے ۔وشاکھا ایجنسی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہوگئی ہے ۔ کل رات لمباسنگی میں 5.5 ‘ چنتاپلی میں 8.5 ‘ منی مالورو ‘ اراکو میں 9 ‘ پاڈیرو میں 10 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ کہر سے ٹرانسپورٹ سسٹم پر اثر پڑا ہے ۔ سڑکوں پر گاڑی سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور راستہ صاف نظر نہیں آرہا ہے ۔ شہر حیدرآباد کے نواحی علاقوں میں بھی شدید کہر دیکھی جارہی ہے ۔ کہر سے ٹریفک میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ عوام گھروں سے نکلنے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں۔چہل قدمی کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT