Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت کیلئے سنگاپور کا ماسٹر پلان

آندھراپردیش کے نئے دارالحکومت کیلئے سنگاپور کا ماسٹر پلان

حیدرآباد /16 جنوری ( پی ٹی آئی ) آندھراپردیش کے مجوزہ دارالحکومت کی تعمیر کیلئے سنگاپور میں اپنا ماسٹر پلان تیار کرنا شروع کیا ہے جبکہ جاپان نے بھی وجئے واڑہ کے قریب قائم ہونے والے دارالحکومت کے باہر بعض علاقوں کیلئے منصوبہ بنایا ہے ۔ نئی دہلی میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ جون تک سنگاپور کی جانب سے ماسٹر پلان کو تیار کرلیا جائے گا ۔ آندھراپردیش کا نیا دارالحکومت وجئے واڑہ کے قریب قائم کئے جانے کی تجویز ہے ۔ اسی دورا حکومت جاپان نے بھی اصل دارالحکومت کے باہر واقع علاقوں میں ترقیاتی کام انجام دینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اپنے دو روزہ دورہ دہلی کو پورا کرتے ہوئے ریاست واپس ہو رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT