Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں بی جے پی کی قومی عاملہ کی میٹنگ ملتوی

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں بی جے پی کی قومی عاملہ کی میٹنگ ملتوی

حیدرآباد11جون (سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ہونے والی بی جے پی کی قومی عاملہ کی میٹنگ ملتوی کردی گئی ہے ۔ملک میں صدر اور نائب صدر کے انتخابات کے پیش نظر اس میٹنگ کو ملتو ی کردیا گیا ہے ۔پارٹی کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔یہ میٹنگ 15,16جولائی کو ہونے والی تھی ۔ان ہی تاریخ کے دوران صدر اور نائب صدر کے انتخابات کے پیش نظر اس میٹنگ کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔نئی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔جس کا اعلان پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ کریں گے ۔اپریل میں بھونیشور میں ہوئی قومی عاملہ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ قومی عاملہ کی میٹنگ تلنگانہ یا اے پی میں منعقد کی جائے تاہم اے پی بی جے پی کے لیڈروں کے اصرار پر یہ طئے پایا تھا کہ اے پی کے وشاکھاپٹنم میں یہ میٹنگ منعقد کی جائے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق لوگوں کے جذبات کو پارٹی کے حق میں کرنے کے لئے اس میٹنگ سے پہلے وزیراعظم نریندر مودی کے روڈ شو کا بھی اہتمام کیا جانے والا تھا ۔اسی طرح کے روڈ شو کا اہتمام بھونیشور میں بھی کیا گیا تھا ۔یہ روڈ شو 22کیلومیٹر تک ہونے والا تھا تاہم صدر اور نائب صدر کے انتخابات کے پیش نظر اس میٹنگ کو ملتو ی کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT