Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے ڈی جی پی سامبا سیوا راؤکو عہدے پر برقرار رکھنے پر غور

آندھراپردیش کے ڈی جی پی سامبا سیوا راؤکو عہدے پر برقرار رکھنے پر غور

یو پی ایس کو موجودہ ڈی جی پی کے بشمول چار نام روانہ ، حکومت کا اقدام
حیدرآباد ۔ /18 اکٹوبر (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر مسٹر این سامبا سیوا راؤ موجودہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کو ہی برقرار رکھنے پر سنجیدگی کا اظہار کیا ہے اور اس سلسلے میں یونین پبلک سرویس کمیشن کو مسٹر سامبا سیوا راؤ کے علاوہ مزید چار سینئر آئی پی ایس عہدیداروں کے ناموں پر مبنی فہرست روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تحفظ شاہراہوں سے متعلق بورڈ کے صدرنشین مسٹر ایس وی رمنا مورتی ، ڈی جی پی رتبہ کے حامل عہدیدار مسٹر آر پی ٹھاکر ، مرکزی حکومت کی خدمات پر تعینات ڈی جی پی رتبہ کے حامل عہدیدار مسٹر وی ایس کے کٹو مودی ، منیجنگ ڈائرکٹر آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے عہدہ پر فائز مسٹر مالکونڈپا کے نام یونین پبلک سرویس کمیشن (یو پی ایس سی) کو روانہ کی جانے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ مذکورہ پانچ ناموں کے منجملہ تین ناموں کو قطعیت دیتے ہوئے یونین پبلک سرویس کمیشن دوبارہ اس فہرست کو ریاستی حکومت کو واپس روانہ کرے گی اور ان تین ناموں میں سے کسی ایک کے نام کو قطعیت دینے کا مکمل اختیار ریاستی حکومت کو حاصل ہے اور قطعیت دیئے جانے والے نام کے عہدیدار کو ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آندھراپردیش مقرر کیا جائے گا ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ پانچ ناموں کے عہدیداروں کی مکمل تفصیلات میں عہدیدار اپنی سرویس میں کتنے شعبہ جات میں خدمات انجام دی ہیں ان کی کارکردگی ، انہیں حاصل ہوئے میڈلس کی تفصیلات و دیگر غیر معمولی نوعیت کے انجام دیئے گئے کارناموں کو روانہ کی جانے والی فہرست میں شامل کیا جائے گا ۔ اس طرح ان تمام تفصیلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہی یو پی ایس سی تین ناموں کو تجویز کرکے ریاستی حکومت کو فہرست روانہ کرے گا۔ذرائع نے مزید بتایا جاتا ہے کہ دیپاولی تہوار کے ساتھ ہی حکومت پانچ ناموں پرمشتمل فہرست یونین پبلک سرویس کمیشن کو روانہ کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔ تاکہ یکم / نومبر سے قبل ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر مستقل طور پر تقرر کیا جاسکے ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ جاریہ سال /31 ڈسمبر کو موجودہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر این سامبا سیوا راؤ اپنی (60) سالہ خدمات کی تکمیل پر وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوجائیں گے ۔ لہذا گزشتہ سال ماہ جولائی میں انچارج ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کی ذمہ داری سنبھالنے والے مسٹر این سامبا سیوا راؤ چونکہ ماہ ڈسمبر کے اختتام پر خدمات سے سبکدوش ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر آئندہ دو ماہ کی مدت تک بھی موجودہ ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مسٹر سامبا سیوا راؤ کوہی برقرار رکھنے سے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو دلچسپی رکھنے کی اطلاع ہے ۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ اگر مسٹر این سامبا سیوا راؤ مکمل طور پر ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر فائیزکئے گئے ہیں تو دو ماہ کے بعد وظیفہ پر سبکدوش ہونے کے باوجود پرکاش سنگھ کمیٹی سفارشات کی بنیاد پر اگر حکومت چاہے تو مسٹر سامبا سیوا راؤ کو آئندہ دو سال کیلئے خدمات میں توسیع کرنے کا اختیار رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT