Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھراپردیش کے 11 لاکھ مسلمانوں میں رمضان راشن کی تقسیم

آندھراپردیش کے 11 لاکھ مسلمانوں میں رمضان راشن کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 19 جون ( سیاست نیوز)  ریاست آندھراپردیش میں یکم جولائی سے ’’ چندرنا رمضان تحفہ‘‘اسکیم پر عمل آوری کی جائیگی اور اس اسکیم پر عمل آوری کے ساتھ  ہی ریاست آندھراپردیش کے 11 لاکھ مسلمانوں میں رمضان تحفہ اسکیم کے تحت اجناس وغیرہ کی تقسیم عمل میں لائے گی ۔ وزیر سیول سپلائز و امور صارفین حکومت آندھراپردیش شریمتی پریٹال سنیتا نے اخباری نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ اور کہا کہ انہوں نے آج محکمہ سیول سپلائز کے گوداموں کا معائنہ کیا ۔ اور کہا کہ محکمہ سیول سپلائز میں ٹیکنیکل سسٹم پر عمل آوری کرتے ہوئے کرپشن کا انسداد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے بہت جلد ریاست آندھراپردیش میں حکومت ڈیلرس کی تعداد میں  اضافہ کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے ۔ انہوں نے  ڈیلروں  کے کمیشن سے متعلق  پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہاکہ سب کمیٹی فیصلہ کے بعد ہی ڈیلروں کے کمیشن رقومات میں اضافہ ممکن ہوگا ۔شریمتی پریٹالہ سنتیا نے ریاست آندھراپردیش میں راشن کارڈز کے سلسلہ میں بتایا کہ راشن کارڈز کے لئے سروے کروایا جا رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT