Wednesday , December 12 2018

آندھرا ، رائلسیما کی سمت مانسون کی پیشرفت

حیدرآباد /5 جون ( سیاست نیوز ) جنوب مغربی مانسون جس کا شدت سے انتظار کیا جارہا تھا بالآخر آج دوپہر 1.30 بجے پیش قیاسی کے مطابق کیرالا کے ساحل سے ٹکرا گیا ۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوبی مغربی مانسون جو بالعموم یکم جون کو کیرالا کے ساحل سے ٹکراتا ہے اس سال چند دن کی تاخیر کے ساتھ جمعہ کی دوپہر کیرالا کے علاقہ سے ٹکرایا ۔ جس کے ساتھ ہی آندھراپردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ کی سمت مانسون کی پیشقدمی کا آغاز ہوگیا ہے ۔ جس کے اثر سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ان علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT