Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا اور اڈیشہ طوفان ’ہدہد‘ کے مابعد اثرات سے نمٹنے میں مصروف

آندھرا اور اڈیشہ طوفان ’ہدہد‘ کے مابعد اثرات سے نمٹنے میں مصروف

وشاکھاپٹنم /بھونیشور۔ 13اکٹوبر ( پی ٹی آئی) طاقتور طوفان ’ہدہد‘ سے آندھراپردیش اور اڈیشہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران یہ دونوں ریاستیں طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے جنگی پیمانے پر امداد ‘ راحت رسانی و بازآبادکاری کی مہم کا آغاز کرچکی ہیں ۔ آندھراپردیش میں بندرگاہ کا شہر وشاکھاپٹنم جہاں ایک بڑا بحری

وشاکھاپٹنم /بھونیشور۔ 13اکٹوبر ( پی ٹی آئی) طاقتور طوفان ’ہدہد‘ سے آندھراپردیش اور اڈیشہ میں فوت ہونے والوں کی تعداد 24تک پہنچ گئی ہے ۔ اس دوران یہ دونوں ریاستیں طوفان کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے جنگی پیمانے پر امداد ‘ راحت رسانی و بازآبادکاری کی مہم کا آغاز کرچکی ہیں ۔ آندھراپردیش میں بندرگاہ کا شہر وشاکھاپٹنم جہاں ایک بڑا بحری اڈہ بھی موجود ہے طوفان ہدہد سے بری طرح متاثر ہونے کے بعد جنگی علاقہ کا منظر پیش کررہا ہے ۔ آندھراپردیش کے بدترین متاثرہ اضلاع وشاکھاپٹنم ‘ وجیا نگرم ‘ سریکاکلم ‘ مشرقی و مغربی گوداوری اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ‘ پانچ لاکھ متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں ٹہرایا گیا ہے جبکہ پڑوسی ریاست اڈیشہ کے طوفان زدہ اضلاع میں دو لاکھ متاثرین کوریلیف کیمپوں میں ٹہرایا گیا ہے ۔ 20لاکھ نفوس کی آبادی والے شہر وشاکھاپٹنم کے علاوہ دونوں ریاستوں کے تقریباً اس کے درجن اضلاع میںبرقی ‘ آبرسانی ‘ مواصلات ‘ سڑکوں ‘ پلوں ‘سیل فون ٹاورس اور تالابوں کو بھاری نقصانات پہنچے ہیں جس کے پیش نظر سرکاری مشنری ٹیم مرمت و بحالی کے کاموں میں مشغول ہوگئی ہے ۔ اس دوران وزیراعظم نریندر مودی نے کل وشاکھاپٹنم کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ آندھراپردیش ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کمشنر کے ہیماوتی نے کہا کہ وشاکھاپٹنم سے 15اموات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ سریکاکلم میں ایک اور وجیا نگرم میں پانچ اموات ہوئی ہیں ۔ اڈیشہ میں طوفان سے تین اموات ہوئی ہیں ‘ تاہم مرکز نے دونوں ریاستوں میں صرف 17افراد فوت ہونے کی توثیق کی ہے جن میں 14کا تعلق آندھراپردیش اور دیگر تین کا اڈیشہ سے بتایا گیا ہے ۔ اڈیشہ کے 8متاثرہ اضلاع میں گجپتی ‘ کوراپٹ‘ ملکان گری اور رایاگڈا کو بھاری نقصانات پہنچے ہیں ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج بہار ‘ جھارکھنڈ ‘ مغربی بنگال ‘ اترپردیش ‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ کے چیف منسٹرس سے بات کی ۔ طوفان کے سبب ان ریاستوں میں تیز بارش کا امکان ہے ۔ آندھراپردیش کے چار اضلاع اور اڈیشہ کے کئی حصوں میں انتہائی تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے بموجب طوفان ہد ہد کی شدت کم ہوگئی ہے اور یہ آج صبح چھتیس گڑھ پہنچنے کے بعد ہوا کی رفتار بھی 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک کم ہوگئی ۔ آئندہ 12گھنٹوں کے دوران یہ بالکل کم دباؤ والے علاقہ تک محدود ہوگا تاہم اس کے اثر سے بعض مقامات پر تیز یا ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT