Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا اور تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

آندھرا اور تلنگانہ میں بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد۔/14 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) جنوبی مشرقی بحیرہ عرب اور کرناٹک و کیرالا سے متصل علاقوں میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث ساحلی آندھرا پردیش ، رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ24 گھنٹوں کے درمیان ہلکی یا اوسط درجہ کی بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج رات 8:30 بجے تک ملنے والی موسمی کیفیت سے پتہ چلتا ہے کہ ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں موسم ابرآلود رہے گا۔آج دن بھر تلنگانہ کے کئی علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی موسم سرد ہونے کے ساتھ ساتھ ہلکی پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔

TOPPOPULARRECENT