Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا دارالحکومت کو عالمی معیار کا بنایا جائیگا

آندھرا دارالحکومت کو عالمی معیار کا بنایا جائیگا

سومی تومو کارپوریشن ‘ جاپان سے نائیڈو کے دورہ پر معاہدہ

سومی تومو کارپوریشن ‘ جاپان سے نائیڈو کے دورہ پر معاہدہ
حیدرآباد 27 نومبر ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش نے جاپان کی سومی تومو کارپوریشن سے چار یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں تاکہ ریاست کے نئے دارالحکومت کو ترقی دینے میں مدد ہوسکے ۔ اس کے علاوہ زراعت ‘ فوڈ پراسیسنگ اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کیا جائیگا ۔ ریاستی حکومت نے وجئے واڑہ ۔ گنٹور علاقہ میں آندھرا پردیش کا نیا دارالحکومت قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے دورہ سومی تومو کارپوریشن کے موقع پر یہ معاہدے طئے پائے ہیں۔ مسٹر نائیڈو کے دورہ جاپان کا یہ چوتھا دن تھا ۔ ریاستی حکومت کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے سومی تومو کارپوریشن کو آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور کہا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کے ذریعہ جنوب مشرقی ایشیا پر بھی توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے ۔ دارالحکومت شہر کی ترقی کیلئے جس یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئے ہیں اس کے مطابق سومی تومو کارپوریشن آندھرا پردیش حکومت کی نئے دارالحکومت کی تعمیر میں مدد کریگا اور اس شہر کو عالمی معیار کا اسمارٹ شہر بنایا جائیگا ۔ اس کے علاوہ اس کام کیلئے فنڈز بھی حاصل کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT