Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں ’ متوفی ‘ ڈی ایس پی کا تبادلہ !‘ تحقیقات کا حکم

آندھرا میں ’ متوفی ‘ ڈی ایس پی کا تبادلہ !‘ تحقیقات کا حکم

امراوتی 12 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں کل رات ایک متوفی سینئر پولیس عہدیدار کا تبادلہ کردیا گیا اور اسے پولیس ہیڈ کوارٹرس رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی ڈی رام انجنیولو ترمولا اسپیشل برانچ میں متعین تھے ۔ چھ ماہ قبل ان کا دیہانت ہوگیا ۔ تاہم ان کا نام کل جاری کی گئی 16 ڈی ایس پیز کی فہرست میں شامل تھا جن کا تبادلہ عمل میں آیا ہے ۔ اس غلطی سے پولیس حکام خفت کا شکار ہوگئے ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ڈی جی پی این سابا شیوا راؤ نے اس معاملہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔ پولیس ترجمان نے اسے کلرک کی غلطی قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT