Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا میں ملازمتوں کے حصول کیلئے حد عمر میں 8 سال کا اضافہ

آندھرا میں ملازمتوں کے حصول کیلئے حد عمر میں 8 سال کا اضافہ

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے سرکاری ملازمتوں کیلئے حد عمر میں 8 سال اضافہ کا فیصلہ کیا اور حد عمر 34 سال سے بڑھاکر 42 سال کرنے احکام جاری کیے گئے ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ ملازمتوں کے حصول کیلئے موجودہ حد عمر 34 سال تھی لیکن اس میں اضافہ کرکے 42 سال کردیا گیا ۔چیف سکریٹری ایس پی ٹھکر کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ آئندہ سال ماہ ستمبر تک منعقد کئے جانے والے تمام امتحانات کے لیے اسی اضافہ شدہ حد عمر پر عمل کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT