Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا والوں کے ساتھ تجارت کسانوں کیلئے وقت نہیں: یاشکی گوڑ

آندھرا والوں کے ساتھ تجارت کسانوں کیلئے وقت نہیں: یاشکی گوڑ

حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( این ایس ایس ) آل انڈیا کانگریس کمیٹی ترجمان مدھو یاشکی گوڑ نے آج تلنگانہ کے آئی ٹی و پنچایت راج وزیر کے ٹی را ما راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ آندھرا ئی عوام کے ساتھ تجارت تو کررہے ہیں لیکن پریشان حال کسانوں کی مدد کیلئے  ان کے پاس وقت نہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے سی آر خاندان ریاست کو نقصان سے دوچار کررہا ہے۔ انہوں نے ٹی آر ایس قائدین کو پرانہیتا چیوڑلہ پراجکٹ کے ازسر نو ڈیزائن میں بے قاعدگیوں پر مباحث کا چیلنج کیا۔

TOPPOPULARRECENT