Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کے کمپیوٹر سنٹرس میں داخلے

آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کے کمپیوٹر سنٹرس میں داخلے

داخلہ امتحان تاریخ میں توسیع ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری کا اعلان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام ریاست آندھرا پردیش میں قائم 36 کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس میں ڈپلوما ان اڈوانس کمپیوٹر اپلی کیشن اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی کورس و ہارڈویر برائے سال 2017-18 کے نئے بیاچس میں داخلوں کے لیے جناب شیخ محمد نعمان صدر نشین آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی زیرسرپرستی انٹرنس ٹسٹ 24 ستمبر کو صبح 10 تا 11 بجے مقرر تھے ۔ ان امتحانات کی تاریخ میں 8 اکٹوبر تک توسیع کردی گئی ہے اور تمام 36 سنٹرس پر اب یہ انٹرنس ٹسٹ 8 اکٹوبر اتوار صبح 10 تا 11 بجے منعقد ہوں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے ایک صحافتی بیان کے ذریعہ ان امتحانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام چلائے جانے والے 36 سنٹرس جہاں سال 2016-17 کے کمپیوٹر کورسیس کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان سنٹرس میں سال 2017-18 کے نئے بیاچس میں داخلوں کے لیے 24 ستمبر کو صبح 10 تا 11 بجے انٹرنس ٹسٹ منعقد کیے جارہے تھے لیکن چند ناگزیر وجوہات کی بناء پر اس ٹسٹ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے اور تمام 36 کمپیوٹر سنٹرس پر اب یہ انٹرنس ٹسٹ 8 اکٹوبر کو منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری نے بتایا کہ 8 اکٹوبر کو ریاست آندھرا پردیش کے جن 36 کمپیوٹر سنٹرس پر انٹرنس ٹسٹ منعقد کئے جارہے ہیں ان میں کرنول ، نندیال اور آتما کور ( ضلع کرنول ) ، کڑپہ ، پلی ویندلہ ، رائے چوٹی اور میدوکور ( ضلع کڑپہ ) ، اننت پور ، تاڈے پتری اور کدری ( ضلع اننت پور ) ، چتور ، مدن پلی ، کلکری اور وائل پاڈو ( ضلع چتور ) ، نیلور ، اودے گری اور راپور ( ضلع نیلور ) ، گنٹور ، گنٹور 2 ، نرسا راؤ پیٹ ، تنالی ، چلکلوری پیٹ ، پڈوگورالہ اور منگل گیری ( ضلع گنٹور ) ، وجئے واڑہ اور جگیا پیٹ ( ضلع کرشنا ) ، چیرالہ ، گدالور ، پرچور اور اونگول ( ضلع پرکاشم ) ، کاکناڈا اور راجمندری ( ضلع مشرقی گوداوری ) ، نڈدول اور ایلورو ( ضلع مغربی گوداوری ، وشاکھا پٹنم اور اسلام پیٹ ( ضلع وشاکھا پٹنم ) شامل ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ ان 36 کمپیوٹر ٹریننگ سنٹرس کے انٹرنس ٹسٹ کے نتائج اندرون 10 یوم جاری کردئیے جائیں گے اور ان تمام سنٹرس پر اکٹوبر کے آخری ہفتہ میں سال 2017-18 کے نئے بیاچس میں تربیت کا آغاز کردیا جائے گا ۔ انہوں نے ان تمام سنٹرس کے ذمہ دار فیکلٹی ممبران کو ہدایت دی ہے کہ وہ انٹرنس ٹسٹ کی توسیع شدہ تاریخ کے بارے میں اپنے اپنے مقامات پر اس کورس میں داخلے کے خواہش مند طلباء کو اطلاع کردیں اور انٹرنس ٹسٹ کی تمام تیاریاں مکمل کر کے ٹسٹ میں شریک ہونے والے طلباء وطالبات کی فہرستیں صدر دفتر روانہ کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT