Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اسمبلی سے وائی ایس آر کانگریس ارکان معطل

آندھرا پردیش اسمبلی سے وائی ایس آر کانگریس ارکان معطل

حیدرآباد۔/9مارچ، ( سیاست نیوز) اسیپکر آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر کے سیوا پرساد راؤ نے اسمبلی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان اسمبلی وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو آج ایک دن کیلئے ایوان کی کارروائی سے معطل کیا۔ جبکہ وزیر فینانس و اُمور مقننہ مسٹر وائی راما کرشنوڈو نے ارکان اسمبلی کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ایوان کی کارروائی سے معطل کرنے کی اسپیکر اسمبلی آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی سے پرزور خواہش کی۔ اس طرح وزیر موصوف کی خواہش کے مطابق وائی ایس آر کانگریس پارٹی سے وابستہ درج ذیل ارکان اسمبلی کو ایوان کی کارروائی سے ایک دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا۔ ان میں مسرس امجد پاشاہ، انیل کمار، سی بھاسکر ریڈی، چاند پاشاہ، ڈی ایشوری، گووردھن ریڈی، ایشیا، جگی ریڈی، جیا رام، جوگولو، کلاوتی، کلپنا، ایس وی موہن ریڈی، شیخ محمد مصطفی، نارائنا سوامی، جیوتولا نہرو، پشپا، شری وانی، رگھوپتی، رگھورامی ریڈی، راجنا دوکا، راجیشوری، رامچندر ریڈی، راما کرشنا ریڈی، جی روی کمار، سائی پرساد ریڈی، سرویشورراؤ، شیوا پرساد ریڈی، سرینواسلو، شریدھر ریڈی اور دیگر شامل ہیں۔
سریکانت ریڈی، سرینواس ریڈی، وینکٹیشورریڈی، سریش، تپا ریڈی، جیا ریڈی اور ویشویشور ریڈی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT