Tuesday , December 11 2018

آندھرا پردیش اسمبلی میں اے پی ری آرگنائزیشن قانون پر قرار داد منظور

حیدرآباد۔/16مارچ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اسمبلی سیشن کے دوران ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں آندھراپردیش ری آرگنائزیشن قانون پر عمل آوری کیلئے مرکز پر زور دیا گیا۔ اس قانون میں درج کردہ تمام 17نکات کی فی الفور عمل آوری ضروری ہے۔ ایوان اسمبلی نے مرکز پر زور دیا کہ وہ ریاست کی ترقی کیلئے قانون میں کئے گئے تمام وعدوں کو روبہ عمل لائے۔ قائد ایوان چندرا بابو نائیڈو نے اس سلسلہ میں ایوان سے خطاب کیا اور کہا کہ بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کو ریاست آندھرا پردیش کے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدام کرنا چاہیئے۔

TOPPOPULARRECENT