Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اسمبلی میں پشاور دہشت گرد حملے کی مذمت

آندھرا پردیش اسمبلی میں پشاور دہشت گرد حملے کی مذمت

حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز)آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں پاکستان کے ایک اسکول میں دہشت گرد حملے اور معصوم طلبہ کو ہلاک کرنے کے واقعہ کی سخت مذمت کی گئی۔ ایوان نے مہلوکین کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور 2 منٹ کی خاموشی منائی۔ اس واقعہ کو وحشیانہ کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحدہ مقابلہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز)آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی میں پاکستان کے ایک اسکول میں دہشت گرد حملے اور معصوم طلبہ کو ہلاک کرنے کے واقعہ کی سخت مذمت کی گئی۔ ایوان نے مہلوکین کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا اور 2 منٹ کی خاموشی منائی۔ اس واقعہ کو وحشیانہ کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف متحدہ مقابلہ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ آندھرا پردیش اسمبلی کے سرمائی سیشن کا آج آغاز ہوا اور چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے پشاور میں ہوئے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے تعزیتی قرارداد پیش کی۔ قائد اپوزیشن مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اس واقعہ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ آخر کس قصور کی بناء ان معصوم بچوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وحشیانہ کارروائی ہے جس کی سخت مذمت کی جانی چاہئے۔ اس موقع پر مسٹر جی بچیا چودھری اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور دنیا بھر میں ایسے واقعات کو روکنے متحدہ جدوجہد پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات کو روکنا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔

TOPPOPULARRECENT