Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث کا آغاز

آندھرا پردیش اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر تحریک تشکر مباحث کا آغاز

پولاورم پراجکٹ اور صدر مقام پر تلگو دیشم ارکان اسمبلی کے مباحث

پولاورم پراجکٹ اور صدر مقام پر تلگو دیشم ارکان اسمبلی کے مباحث
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش اسمبلی میں گورنر کے خطبہ پر اظہار تشکر مباحث کا آغاز ہوا ۔ مباحث کے آغاز کے ساتھ ہی اسپیکر اسمبلی ڈاکٹر کوڈیلا شیوا پرساد نے ارکان اسمبلی کو تحریک تشکر مباحث میں حصہ لینے کی اجازت فراہم کی جس پر تلگو دیشم رکن اسمبلی ٹی شرون کمار نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے گورنر کے خطبہ کا خیر مقدم کیا اور اس بات پر طمانیت کا اظہار کیا کہ 2018 تک پولاورم پراجکٹ کی تکمیل کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ رکن اسمبلی کے روی کمار ( تلگو دیشم ) نے بھی تحریک تشکر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے ریاست آندھرا پردیش کے نئے صدر مقام کے متعلق اظہار خیال کیا ۔ مباحث کے دوران اسپیکر اسمبلی آندھرا پردیش ڈاکٹر کوڈیلا شیوا پرساد نے ایوان کی کارروائی کو کل تک کے لیے ملتوی کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT