Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اسمبلی کے دسویں سیشن کا آج سے آغاز

آندھرا پردیش اسمبلی کے دسویں سیشن کا آج سے آغاز

امراوتی 9 نومبر ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش اسمبلی و کونسل کا دسواں سشن کل سے شروع ہوگا تاہم یہ کسی دلچسپی کا موجب نہیں ہوسکتا کیونکہ اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس نے سشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ وائی ایس آر کانگریس ‘ آندھرا پردیش کی 176 رکنی اسمبلی میں واحد اپوزیشن جماعت ہے اور اس کے 66 ارکان تھے ۔ اس کے 21 ارکان اسمبلی نے گذشتہ 22 مہینوں میں تلگودیشم میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ جگن کی قیادت والی وائی ایس آر کانگریس نے اسمبلی سشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا مطالبہ ہے کہ منحرف ارکان اسمبلی کو نا اہل قرار دیا جائے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT