Tuesday , December 18 2018

آندھرا پردیش اسمبلی کے پہلے اجلاس میں ارکان نے رکنیت کا حلف لیا

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) منقسم آندھرا پردیش اسمبلی کے پہلے اجلاس کا آج صبح 11 بجکر 52 منٹ پر آغاز ہوا۔ قائد ایوان و چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو آج جیسے ہی ایوان میں داخل ہوئے، ایوان کی پہلی صف میں بیٹھے قائد اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس قائد مسٹر جگن موہن ریڈی سے روایتی انداز میں ملاقات کی۔ ایوان کی کارروائی کا جیسے ہی آغاز ہوا، عبور

حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) منقسم آندھرا پردیش اسمبلی کے پہلے اجلاس کا آج صبح 11 بجکر 52 منٹ پر آغاز ہوا۔ قائد ایوان و چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو آج جیسے ہی ایوان میں داخل ہوئے، ایوان کی پہلی صف میں بیٹھے قائد اپوزیشن وائی ایس آر کانگریس قائد مسٹر جگن موہن ریڈی سے روایتی انداز میں ملاقات کی۔ ایوان کی کارروائی کا جیسے ہی آغاز ہوا، عبوری اسپیکر مسٹر نارائن سوامی نائیڈو نے ارکان اسمبلی کو حلف دلانا شروع کیا۔ سب سے پہلے چندرا بابو نائیڈو کو حلف دلایا۔ انہوں نے ’بھگوان‘ کے نام پر حلف لیا۔ پھر دوسرے نمبر پر قائد جگن موہن ریڈی کو نے حلف دلایا گیا ۔ اسکے بعد ڈپٹی چیف منسٹرس کے ای کرشنا مورتی اور این چنا راجیا نے حلف لیا۔ ریاستی وزرائے مسرز وائی راما کرشنوڈو، جی سرینواس راؤ، ڈی اوما مہیشور راؤ، بی گوپال کرشنا ریڈی اور دیگر وزرا نے بھی حلف لیا۔ وائی ایس آر کانگریس کے مسلم ارکان اسمبلی مسٹر ایس بی امجد پاشاہ نے انگریزی زبان میں اے چاند پاشاہ اور جلیل خان نے تلگو زبان میں حلف لیا۔ اس طرح شام تک تقریباً تمام ارکان نے بحیثیت رکن اسمبلی حلف لیا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز سے قبل ایوان میں داخل ہوئے برسراقتدار اور اپوزیشن ارکان نے بلاتخصیص سیاسی وابستگی ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ قائد اپوزیشن جگن موہن ریڈی نے اپنے تمام ارکان اسمبلی کے ساتھ پارٹی آفس واقع لوٹس پاؤنڈ سے بذریعہ بس نکل کر پنجہ گٹہ پر اپنے والد سابق چیف منسٹر راج شیکھر ریڈی کے مجسمہ کی گلپوشی کی اور خراج پیش کیا، پھر اسمبلی پہنچے۔ تلگو دیشم ارکان زرد رنگ کے کھنڈوے ڈالے ایوان میں داخل ہوئے ۔ بی جے پی ارکان نے زعفرانی رنگ کے کھنڈوے ڈالے اور وائی ایس آر کانگریس ارکان اپنی پارٹی کے کھنڈوے ڈالے ایوان میں داخل ہوئے۔ آندھرا پردیش اسمبلی میں اس مرتبہ تلگو دیشم، بی جے پی اور وائی ایس آر کانگریس کے سوا دیگر جماعتوں بالخصوص کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم کو نمائندگی حاصل نہیں ہوئی۔ ارکان کی حلف برداری کے بعد گزشتہ دنوں موت واقع ہونے والے تلگو دیشم رکن اسمبلی شوبھا ناگی ریڈی کو خراج پیش کیا گیا۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ارکان کیلئے تعزیتی قرار پیش کی جسکے بعد جگن موہن ریڈی کے علاوہ وزرا، ارکان اسمبلی نے مہلوک ارکان اسمبلی کی خدمات کو خراج پیش کیا ، اس کے فوری بعد ایوان کی کارروائی کو 20 جون بروز جمعہ تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT