Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ کارپوریشن کی بہت جلد علحدگی

آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ کارپوریشن کی بہت جلد علحدگی

15مئی سے وجئے واڑہ میں خدمات کا آغاز: ایم ڈی سامبا شیوا راؤ
حیدرآباد۔/21فبروری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تقسیم کا عمل بہت جلد عمل میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ آئندہ ماہ کے اختتام تک آر ٹی سی کی تقسیم مکمل ہونے کے ساتھ ہی مرحلہ وار اساس پر آر ٹی کی تمام سرگرمیاں وجئے واڑہ منتقل ہونا شروع ہوجائیں گی اور بالآخر 15مئی سے آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا مکمل اڈمنسٹریشن وجئے واڑہ سے شروع ہوجائے گا۔ منیجنگ ڈائرکٹر اے پی ایس آر ٹی سی مسٹر سامبا شیوا راؤ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اے پی ایس آر ٹی سی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے آئندہ 30یوم کے دوران ریاست آندھرا پردیش کے مختلف مقامات پر پائے جانے والے 64 بس اسٹیشنوں کی تزئین نو کی جائے گی اور ان کاموں پر 26کروڑ روپئے خرچ کرکے عوام کو درکار مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ماہ مارچ سے 750 زائد بسیں ریاست آندھرا پردیش میں چلائی جائیں گی۔ علاوہ ازیں جاریہ سال یعنی 2016 کے اختتام تک جملہ 2000 نئی بسیں آندھرا پردیش اور دیگر مقامات تک چلائی جائیں گی۔ مسٹر سامبا شیوا راؤ نے اس بات کا انکشاف کیا کہ طویل فاصلاتی آر ٹی سی بسوں کی پچھلی آخری دو لائینس کی نشستوں پر سفر کرنے والوں کے کرایہ میں 20فیصد کی کمی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT