Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش انتظامیہ کی امراوتی منتقلی

آندھرا پردیش انتظامیہ کی امراوتی منتقلی

سیکریٹریٹ میں 27 جون کے بعد تمام بلاکس کے تخلیہ کا فیصلہ
حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے 27 جون کے بعد آندھرا پردیش سیکریٹریٹ کے ماسوا ایل بلاک دیگر تمام بلاکس کا تخلیہ کرکے ان بلاکس کو تلنگانہ حکومت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں حکومت آندھرا پردیش کی جانب سے چیف سیکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما کے نام ایک مکتوب میں مذکورہ اظہار کیا گیا۔ باوثوق ذرائع نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش چونکہ 27 جون تک اپنے تمام ملازمین کو وجئے واڑہ و راجدھانی امراوتی منتقل ہونے کی ہدایت دے چکی ہے اور بالخصوص حکومت آندھرا پردیش اپنے نظم و نسق کو مکمل طور پر 27 جون سے امراوتی راجدھانی سے چلانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اپنے اس ارادہ کے پیش نظر حکومت آندھرا پردیش نے تمام ملازمین کو جاریہ ماہ 27 جون تک آندھرا پردیش کی راجدھانی امراوتی اور وجئے واڑہ منتقل ہوجائے نے کی سخت ہدایات دے چکی ہے اور ان ہدایات کی روشنی میں تمام ملازمین آندھرا پردیش سیکریٹریٹ امراوتی اور وجئے واڑہ منتقل ہوجانے کے بعد آندھرا پردیش سیکریٹریٹ کے تمام بلاکس (عمارتیں) خالی ہوجائیں گی اور خالی ہونے والے تمام بلاکس کی حکومت تلنگانہ کو حوالگی عمل میں لانے کے اقدامات کرے گی۔ اس طرح ایل بلاک جس میں چیف منسٹر چیمبر وغیرہ ہے، بعدازاں خالی کرنے کا حکومت ارادہ رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT