Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف سکریٹریز کی آج ملاقات

آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف سکریٹریز کی آج ملاقات

حیدرآباد 27 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے چیف سکریٹریز پیر کو ملاقات کرنے والے ہیں ۔ اس ملاقات میں دونوں تلگو ریاستوں کے مابین زیر التوا مختلف مسائل پر بات چیت ہوگی ۔ حالانکہ دونوں ریاستوں کے چیف سکریٹریز کے مابین اے پی تنظیم جدید قانون 2014 کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں لیکن ان مسائل کو اب تک حل نہیں کیا جاسکا ہے ۔ مرکزی حکومت اور گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن کی جانب سے سخت نوٹ لئے جانے کے بعد تلنگانہ کے چیف سکریٹری ایس پی سنگھ اور اے پی کے چیف سکریٹری دنیش کمار ایک بار پھر زیر التوا مسائل کو باہمی بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کوشاں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT