Friday , November 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش حج 2018 کے لیے آج قرعہ اندازی

آندھرا پردیش حج 2018 کے لیے آج قرعہ اندازی

حیدرآباد۔16 ۔ جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں حج 2018 ء کے عازمین حج کے انتخاب کے لئے کل 17 جنوری کو وجئے واڑہ سب کلکٹر آفس میں قرعہ اندازی مقرر ہے۔ سہ پہر تین بجے درخواست گزاروںکی موجودگی میں قرعہ اندازی کا اہتمام کیا جائے گا۔ آندھراپردیش حج کمیٹی کو 13 اضلاع کیلئے جملہ 2744 عازمین کا کوٹہ الاٹ ہوا ہے جبکہ موصولہ درخواستوںکی تعداد 2843 ہے۔ 70 سال سے زائد عمر کے محفوظ زمرہ کے تحت 107 درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ 10 اضلاع میں عازمین حج کیلئے قرعہ اندازی نہیں ہوگی کیونکہ مقررہ کوٹہ کے مطابق درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ صرف تین اضلاع میں مقررہ کوٹہ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ لہذا تین اضلاع کیلئے قرعہ اندازی کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT