Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش دارالحکومت کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت نہیں کروں گا : جگن

آندھرا پردیش دارالحکومت کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت نہیں کروں گا : جگن

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کی تلگو دیشم حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ ریاست کے دارالحکومت شہر امراوتی کی ترقی کے نام پر رئیل اسٹیٹ بزنس میں ملوث ہیں۔ وائی ایس آر کانگریس کے صدر جگن موہن ریڈی نے کہا کہ وہ 22 اکتوبر کو دارالحکومت کیلئے رکھے جانے والے سنگ بنیاد تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ جگن نے چندرا بابو نائیڈو کے نام ایک کھلا خط لکھتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آپ رئیل اسٹیٹ کا بزنس کررہے ہیں ، اپنے کمیشن اور رشوت کیلئے عوام کے مفادات کو کچل رہے ہیں۔ آپ اپنی مرضی سے غریبوں کی زمین چھین کر اسے سنگاپور اور دیگر بیرونی کمپنیوں کو فروخت کررہے ہیں۔ آپ کے اس رویہ ہی کی وجہ سے ہم احتجاج کرتے ہوئے سنگ بنیاد تقریب سے دُور رہ رہے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی وجئے دشمی کے موقع پر آندھرا پردیش کے دارالحکومت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

TOPPOPULARRECENT