Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش ریاست میں تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو روزگار بھتہ

آندھرا پردیش ریاست میں تعلیم یافتہ بے روزگاروں کو روزگار بھتہ

حکومت سے ایکشن پلان ، آن لائن درخواستوں کی طلبی کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے ریاست کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے ’ بے روزگاری بھتہ ‘ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں ایک واضح ایکشن پلان بناتے ہوئے حکومت بے روزگاروں سے درخواستیں آن لائن قبول کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے ۔ اس سلسلہ میں وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی حکومت آندھرا پردیش مسٹر این لوکیش نائیڈو کے علاوہ ایک اور وزیر مسٹر کے رویندرا نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا اور اجلاس میں بے روزگاری بھتہ پر عمل آوری کے لیے رہنمایانہ خطوط مرتب کرنے پر غور کیا گیا ۔ مختلف محکمہ جات سے مکمل تفصیلات اکھٹا کر کے استفادہ کنندوں کی نشاندہی کرنے کے مسئلہ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بالخصوص بے روزگاری بھتہ فراہم کرنے کے لیے کیا اہلیت ہونی چاہئے ۔ اس کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقعہ پر مسٹر این لوکیش نے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کو چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو کے بیرونی دورہ سے واپسی تک مکمل طور پر منصوبہ جات مرتب کر کے تیار رکھنے کی ہدایات دیں ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر بے روزگاری بھتہ فراہم کرنے یا نہ کرنے کے مسئلہ پر بھی بات چیت کی گئی ۔ اس بات چیت میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مفت طریقہ پر بے روزگار بھتہ دینے کے بجائے کسی فائدہ بخش پروگراموں میں ان بے روزگار نوجوانوں کو حصہ دار بنا کر اس کے عوض بے روزگاری بھتہ ادا کیا جانا چاہئے ۔ اس تعلق سے ایکشن پلان مرتب کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ بے روزگار افراد کی قابلیت و صلاحیتوں کی اساس پر ان کے دلچسپی رکھے جانے والے شعبہ جات میں انہیں مناسب تربیت بھی دینے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT