Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش ریاست میں حصول ملازمت کی حد عمر میں اضافہ

آندھرا پردیش ریاست میں حصول ملازمت کی حد عمر میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حکومت آندھرا پردیش نے ریاست میں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملازمتوں کے حصول کے لیے حد عمر میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا اور موجودہ حد عمر 34 سال سے بڑھا کر 40 سال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر احکامات بھی جاری کئے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے تقررات سے متعلق دئیے جانے والے اعلامیوں میں بھی ملازمتوں کے حصول کے لیے حد عمر میں اصافہ کر کے 40 سال کردئیے جانے کے سلسلہ میں ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ علاوہ ازیں دیگر تقرراتی اداروں و محکمہ جات کو بھی ہدایات دی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT