Saturday , December 15 2018

آندھرا پردیش ریاست میں 24 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد ۔ 16 ۔جولائی (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے 24 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتبہ کے عہدیدار ہیں۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 2617 جاری کئے ہیں۔ مسٹر اے ایس خاں ڈی سی پی ایڈمنسٹریشن وجئے واڑہ سٹی کا تبادلہ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس سریکا کلم م

حیدرآباد ۔ 16 ۔جولائی (سیاست نیوز) حکومت آندھراپردیش نے 24 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ ان میں زیادہ تر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رتبہ کے عہدیدار ہیں۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 2617 جاری کئے ہیں۔ مسٹر اے ایس خاں ڈی سی پی ایڈمنسٹریشن وجئے واڑہ سٹی کا تبادلہ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس سریکا کلم مقرر کیا گیا۔ بجائے ڈاکٹر نوین گلاٹی۔ مسٹر جی نودیپ سنگھ آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلور کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے نگرم مقرر کیا گیا بجائے مسٹر تفسیر اقبال۔ ڈاکٹر کے پراوین آئی پی ایس او ایس ڈی آپریشنس وجئے نگرم کا تبادلہ کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس وشاکھاپٹنم رورل مقرر کیا گیا ۔

مسٹر ایم روی پرکاش ڈی سی پی لاء اینڈ آرڈر وجئے واڑہ سٹی کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس مشرقی گوداوری مقرر کیا گیا۔ مسٹر ایس ہری کرشنا آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس مغربی گوداوری کا تبادلہ کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس راجمندری اربن مقرر کیا گیا ۔ ڈاکٹر کے رگھورام ریڈی آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس کرنول کا تبادلہ کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس مغربی گوداوری مقرر کیا گیا ۔ مسٹر جی وجئے کمار سپرنٹنڈنٹ پولیس مشرقی گوداوری کو سپرنٹنڈنٹ پولیس کرشنا مقرر کیا گیا۔ مسٹر تفسیر اقبال آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس وجئے نگرم کو ڈپٹی کمشنر پولیس لاء اینڈ آرڈر وجئے واڑہ مقرر کیا گیا۔ مسٹر جی وی جی اشوک کمار آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس کڑپہ کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس ایڈمنسٹریشن وجئے واڑہ سٹی مقرر کیا گیا۔ مسٹر پی ایچ ڈی رام کرشنا آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس چتور کا تبادلہ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس گنٹور رورل مقرر کیا گیا ۔ مسٹر راجیش کمار آئی پی ایس کمانڈنٹ تھرڈ بٹالین اے پی ایس پی کاکیناڈا کا تبادلہ کر کے سپرنٹنڈن پولیس گنٹور اربن مقرر کیا گیا ۔ مسٹر سی ایچ سریکانت آئی پی ایس جوائنٹ ڈائرکٹر اے سی پی حیدرآباد کا تبادلہ کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس پرکاشم مقرر کیا گیا ۔ مسٹر ایس سنتھل کمار آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس اننت پور کا تبادلہ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس نیلور مقرر کیا گیا ۔

مسٹر جی سرینواس آئی پی ایس کی خدمات محکمہ مال سے حاصل کرتے ہوئے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس چتور مقرر کیا گیا ہے۔ مسٹر گوپی ناتھ جٹی آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس گنٹور کا تبادلہ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس تروپتی اربن مقرر کیا گیا ۔ مسٹر ایس وی راج شیکھر بابو آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس تروپتی اربن کو سپرنٹنڈنٹ پولیس اننت پور مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر نوین گلاٹی آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس سریکاکولم کو سپرنٹنڈنٹ پولیس کڑپہ مقرر کیا گیا ۔ مسٹر اے روی کرشنا آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس انٹلیجنس کا تبادلہ کر کے انہیں سپرنٹنڈنٹ پولیس کرنول مقرر کیا گیا۔ مسٹر کے وی موہن راؤ سپرنٹنڈنٹ پولیس انٹلیجنس کا تبادلہ کر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ویجلنس اینڈ انفورسمنٹ گنٹور مقرر کیا گیا۔ مسٹر وکرم جیت دگل آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس وشاکھاپٹنم رورل کو گروپ کمانڈر گرے ہانڈس مقرر کیا گیا ۔ مسٹر جے ستیہ نارائنا آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس گنٹور رورل کو تبادلہ کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس انٹلیجنس مقرر کیا گیا۔ مسٹر پی پرومود کمار سپرنٹنڈنٹ پولیس پر کاشم کو سپرنٹنڈنٹ پولیس انٹلیجنس مقرر کیا گیا ۔ مسٹر ٹی روی کمار مورتی آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس راجمندری اربن کو سپرنٹنڈنٹ پولیس سی آئی ڈی مقرر کیا گیا۔ مسٹر جے پربھاکر راؤ آئی پی ایس سپرنٹنڈنٹ پولیس کرشنا کو کمانڈنٹ تھرڈ بٹالین اے پی ایس پی کاکیناڈا مقرر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT