Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش سے 15 ڈپٹی کلکٹرس کی خدمات تلنگانہ منتقل

آندھرا پردیش سے 15 ڈپٹی کلکٹرس کی خدمات تلنگانہ منتقل

حیدرآباد۔/10جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش کے ڈپٹی کلکٹرس کیڈر کی تقسیم کے ایک حصہ کے طور پر ریاست آندھرا پردیش میں فی الوقت خدمات انجام دینے والے 15 ڈپٹی کلکٹرس کو تلنگانہ کیڈر پر الاٹ کئے جانے پر انہیں آج آندھرا پردیش سے خدمات منتقل کرکے تلنگانہ حکومت کو رپورٹ کرنے کیلئے روانہ کردیا۔ اس سلسلہ میں حکومت آندھرا پردیش نے باقاعدہ احکامات جاری کئے۔ ان 15 ڈپٹی کلکٹرس میں چند اسپیشل ڈپٹی کلکٹرس بھی شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ریاست آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے کے باوجود ان ڈپٹی کلکٹرس نے ریاست تلنگانہ میں خدمات انجام دینے کیلئے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو واقف کروایا تھا، جس کی روشنی میں حکومت آندھرا پردیش کو مرکزی حکومت سے 15 ڈپٹی کلکٹرس کو ریاست تلنگانہ کو روانہ کردینے کی ہدایت دی گئی تھی جس کی روشنی میں حکومت آندھرا پردیش نے 15 ڈپٹی کلکٹرس کی آندھرا پردیش ریاست میں خدمات کو ختم کرکے انہیں ریاست تلنگانہ میں خدمات انجام دینے کیلئے روانہ کردیا۔

TOPPOPULARRECENT