Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے امیدواروں کو قطعیت

آندھرا پردیش قانون ساز کونسل کے امیدواروں کو قطعیت

حیدرآباد۔17 نومبر (سیاست نیوز) تلگو دیشم پارٹی آندھرا پردیش کمیٹی نے آندھرا پردیش قانون ساز کونسل ارکان کیلئے منعقدہ انتخابات کے متعلق پارٹی امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دیتے ہوئے اعلان کیا۔ پرکاشم، نیلور اور چتور کے گریجویٹ حلقہ کیلئے وی پٹابھی رامی ریڈی، اننت پور، کڑپہ اور کرنول اضلاع کے گریجویٹ  حلقہ کیلئے کے جے ریڈی کے علاوہ اننت پور، کڑپہ اور کرنول کے حلقہ اساتذہ (ٹیچرس حلقہ) کیلئے بی پلپا کی تائید کرنے کا پارٹی نے اعلان کیا اور کہا کہ چیف منسٹر کی منظوری کے بعد ہی مذکورہ ناموں کو قطعیت دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT