Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش ملک میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ریاست

آندھرا پردیش ملک میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ریاست

حیدرآباد 25 جنوری ( پریس نوٹ ) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ وہ اس موقع پر ریاست کے عوام اور ساری دنیا میں تلگو عوام کی خوشحالی ‘ ترقی اور مسرت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کے دستور سازوں ‘ مجاہدین آزادی ا

حیدرآباد 25 جنوری ( پریس نوٹ ) چیف منسٹر مسٹر این کرن کمار ریڈی نے 65 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک پیام میں کہا کہ وہ اس موقع پر ریاست کے عوام اور ساری دنیا میں تلگو عوام کی خوشحالی ‘ ترقی اور مسرت کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر ملک کے دستور سازوں ‘ مجاہدین آزادی اور ان بے شمار شہیدوں کو خراج پیش کیا جنہوں نے اس ملک کو آزادی دلانے اور اسے ایک جمہوری ہندوستان بنانے کیلئے نہ صرف بے تکان جدوجہد کی بلکہ اپنی زندگیاں قربان کردیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آندھر اپردیش آج ملک میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ریاست کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں 2011 کے بعد سے دو لاکھ کروڑ روپئے کی صنعتی سرمایہ کاری ہوچکی ہے اور 4.38 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے موقع مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چند دن قبل ہی ریاستی سرمایہ کاری فروغ بورڈ کے اجلاس میں 6500 کروڑ روپئے مالیتی سرمایہ کاری پراجیکٹس کو منظوری دی گئی ہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں اور صنعتوں کو ملک بھر میں انتہائی کم قیمت پر برقی فراہم کی جا رہی ہے ۔ مسٹر کرن کمار ریڈی نے کہا کہ آج 26 جنوری ہندوستان کی تاریخ میں انتہائی یادگار دن ہے کیونکہ 1950 میں آج ہی کے دن ہندوستان کا دستور نافذ ہوا تھا اور ہندوستان ایک جمہوری ملک بنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب 15 اگسٹ 1947 کو ہندوستان انگریزوں سے آزاد ہوا تھا اس وقت آزادی کے معنی کو باقاعدہ بنانے کی ضرورت تھی ۔

آج کے دن ہی 1950 میں ملک ایک جمہوری ملک بنا اور اس کا ایک تحریری دستور اور پارلیمنٹ وجود میں آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کا سانہ منصوبہ 53,000 کروڑ روپئے کا ہے جسے سال 2013 – 14 کیلئے منصوبہ بندی کمیشن نے منظور کیا ہے ۔ یہ رقم گذشتہ سال کی رقم 48,935 کروڑ روپئے سے 8.5 فیصد زیادہ ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ سال 2012 – 13 میں آندھرا پردیش میں فی کس آمدنی 5.29 فیصد رہی ہے جبکہ ہندوستان کی سطح پر یہ شرح 4.96 فیصد رہی تھی ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ منصوبہ بنید کمیشن کی جانب سے آندھرا پردیش کی کامیابیوں کی ستائش کی گئی ہے اور اس نے جو پروگرامس اور اسکیمات شروع کئے ہیں ان کو بھی ستائش ہوئی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آندھرا پردیش ترقی کر رہی ہے ۔ یہ آج ہندوستان کی سب سے زیادہ سرگرم ریاست ہے ۔ مشکل حالات میں بھی جو ریاست میں پیدا ہوئے ہیں ریاست نے گذشتہ تین سال میں مختلف شعبہ جات میں زبردست ترقی کی ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ بڑے فخر اور اطمینان کی بات ہے کہ آندھرا پردیش کو انڈیا ٹوڈے کانکلیو میں حکمرانی میں بہترین کارکردگی والی ریاست کا ایوارڈ حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک عوامی بہبود کی اسکیمات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا سوال ہے اس میں بھی آندھرا پردیش سب سے آگے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT