Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں آئندہ تعلیمی سال سے علیحدہ ایمسیٹ کی تیاری

آندھرا پردیش میں آئندہ تعلیمی سال سے علیحدہ ایمسیٹ کی تیاری

حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش آئندہ تعلیمی سال سے علیحدہ ایمسیٹ کے انعقاد کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ وزیر فروغ انسانی وسائل مسٹر جی سرینواس راؤ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ طور پر ایمسیٹ کے انعقاد سے حکومت تلنگانہ نے اب تک اتفاق نہیں کیا اور اس ضمن میں وہ کسی طرح کی پہل بھی نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون تقسیم ریاست کے تحت آندھرا پردیش کو 11 مرکزی اداروں اور 6 تعلیمی اداروں کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT