Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں آئندہ تعلیمی سال سے ڈیجیٹل کلاس روم

آندھرا پردیش میں آئندہ تعلیمی سال سے ڈیجیٹل کلاس روم

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش نے آئندہ تعلیمی سال سے ریاست کے تمام ریسیڈنشیل اسکولس میں ڈیجیٹل کلاس روم کے نظریہ پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہ بات بتائی۔ ٹاٹا کلاس ایڈج کے سینئر عہدیداروں نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کی اور بتایا کہ اس طریقہ کارپر مہاراشٹرا کے 350 اسکولس می

حیدرآباد۔/10ڈسمبر، ( پی ٹی آئی) حکومت آندھرا پردیش نے آئندہ تعلیمی سال سے ریاست کے تمام ریسیڈنشیل اسکولس میں ڈیجیٹل کلاس روم کے نظریہ پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہ بات بتائی۔ ٹاٹا کلاس ایڈج کے سینئر عہدیداروں نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کی اور بتایا کہ اس طریقہ کارپر مہاراشٹرا کے 350 اسکولس میں عمل کیا جارہا ہے۔ ڈیجیٹل کلاس روم نظریہ کے تحت اساتذہ کو ملٹی میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے تعلیم و تدریس کی سہولت فراہم ہوتی ہے اور یہ کتاب و بلیک بورڈ کا متبادل ثابت ہورہا ہے اور تیزی سے مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT