Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں اراضیات کا منفرد شناختی نمبر

آندھرا پردیش میں اراضیات کا منفرد شناختی نمبر

ہر پلاٹ و زرعی اراضی کو 11 ہندسی نمبر الاٹمنٹ کا فیصلہ ‘ چیف منسٹر
امراوتی 23 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں اراضیات کو بہت جلد ایک منفرد شناختی نمبر دیا جائیگا جسے ’ بھو دھر ‘ کہا جائیگا ۔ یہ اسی طرح کا نمبر ہوگا جیسے عوام کو آدھار نمبر دیا جا رہا ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے اعلان کیا کہ بھو دھر بھی ایک 11 ہندوں والا نمبر ہوگا جو ہر پلاٹ اور زرعی اراضی کو الاٹ کیا جائیگا ۔ پنچایت راج اور انفارمیشن ٹکنالوجی محکمہ جات کی کارکردگی سے متعلق ایک جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر نے کہا کہ اراضیات کے ہب والا پراجیکٹ بھو سیوا بھی بہت جلد شروع کیا جائیگا تاکہ بڑھتے ہوئے اراضی تنازعات کو حل کیا جاسکے اور اراضیات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ کو روکا جاسکے ۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لینڈ ہب کا اصل ڈاٹا تیار کیا جائیگا اور چھ محکمہ جات سے متعلق 20 خدمات شہریوں کوبھو سیوا کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ پائلٹ بنیادوں پر پہلے ایک میونسپلٹی اور ایک منڈل میں شروع کیا جائیگا ۔ چیف منسٹر نے اجلاس میں شریک عہدیداروں سے کہا کہ اراضیات کے سروے اور میپنگ کا کام جامع انداز میں کیا جانا چاہئے تاکہ اراضی معاملتوں میں بدعنوانیوں کو روکا جاسکے ۔ ٹکنالوجی کا بہتر استعمال کیا جانا چاہئے تاکہ عوام کو پیش آنے والی مشکلات و رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT