Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں اسکول انرولمنٹ پروگرام کا آغاز

آندھرا پردیش میں اسکول انرولمنٹ پروگرام کا آغاز

راجمنڈری 25 جولائی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر این چنا راجپا نے آج ریاست گیر سطح پر ایک ہفتہ طویل اسکول انرولمنٹ پروگرام کا آعاز کیا تاکہ اسکولس میں داخلوں میں اضافہ ہوسکے ۔ 25 جولائی سے 2 اگسٹ تک چلنے والے اس پروگرام کو اسکول بلا رہا کا تھیم دیا گیا ہے اور اس کا مقصد اسکولس میں داخلوں میں اضافہ کرنا ہے اور ساتھ ہی اسکول چھوڑنے والے طلبا کی تعداد کو گھٹانا ہے ۔ اس پروگرام کا یہاں پی جی گورنمنٹ بوائز اسکول میں آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چنا راجپا نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ سماج کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے تعلیم ضروری ہے اور اس سے معاشی بہتری بھی یقینی ہوسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صد فیصد خواندگی کو یقینی بنانے تمام والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں۔

TOPPOPULARRECENT