Wednesday , December 12 2018

آندھرا پردیش میں انٹر امتحان کا پرامن انعقاد ، چار امیدوار بک

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن آندھرا پردیش ودیا بھون حیدرآباد کے بموجب 12 مارچ کو انٹر میڈیٹ پارٹ 2 سکنڈ لینگویج پرچہ دوم کا امتحان منعقد ہوا ۔ جس کے لیے سیٹ II کی قرعہ اندازی کی گئی ۔ 434014 امیدواروں نے رجسٹریشن کردیا تھا جس میں سے 14609 امیدوار غیر حاضر رہے ۔ غیر حاضری کا فیصد 3.37 رہا ہے ۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ آندھرا پردیش نے کرنول اور کڑپہ کے لیے آبزرورس کو روانہ کیا ۔ امتحان مجموعی طور پر پرامن طریقہ سے منعقد کیا گیا ۔ دوران امتحان چار امیدواروں کو تلبیس شخصی کے تحت بک کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT