Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں انٹر میڈیٹ پراکٹیکل امتحانات کا انعقاد

آندھرا پردیش میں انٹر میڈیٹ پراکٹیکل امتحانات کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : آندھرا پردیش بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن ودیا بھون نامپلی حیدرآباد کے بموجب 13 فروری کو آندھرا پردیش ریاست کے 13 اضلاع میں انٹر میڈیٹ پبلک پراکٹیکل امتحانات منعقد کئے گئے جس کے لیے صبح کے سیشن کے لیے 31 ہزار 943 جب کہ دوپہر کے سیشن کے لیے 60 ہزار 626 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جس میں سے بالترتیب 31 ہزار 77 اور 28 ہزار 26 امیدواروں نے شرکت کی جب کہ 866 اور 657 امیدوار غیر حاضر رہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT