Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / آندھرا پردیش میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی خودکشی

آندھرا پردیش میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی خودکشی

حیدرآباد 5جنوری (یواین آئی ) ریاست آندھرا پردیش میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ وشاکھاپٹنم کے مصطفی نگر علاقے میں پیش آیا۔راجیش ریڈی اور اس کی بیوی سومیہ کی لاشیں پھانسی سے لٹکی ہوئی تھیں جبکہ ان کے دونوں چھوٹے بچوں وشنو اور جانوی کی نعشیں پلنگ پر پڑی ہوئی تھیں۔راجیش کے رشتہ داروں کو اطلاع ملی تھی کہ راجیش نے خودکشی کرلی ہے وہ چینئی سے وشاکھا پٹنم پہنچے ، انہوں نے دیکھا کہ اس خاندان کے سارے لوگ موت کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔آپسی جھگڑے انتہائی اقدام کی وجہ سمجھی جارہی ہے تاہم پولیس کا ماننا ہے کہ معاشی پریشانیوں سے تنگ آکر اس خاندان نے یہ قدم اٹھایا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT