Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں ای گورننس کا انفرا اسٹرکچر تیار ‘ نائیڈو

آندھرا پردیش میں ای گورننس کا انفرا اسٹرکچر تیار ‘ نائیڈو

وشاکھاپٹنم 9 جنوری ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ آندھرا پردیش میں پہلے ای گورننس اور آئی ٹی سے متعلق پراجیکٹ شروع کرے کیونکہ ریاست میں اس کیلئے پہلے ہی سے ضروری انفرا اسٹرکچر تیار ہے ۔ ای گورننس پر 20 ویں قومی کانفرنس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت آندھرا پردیش انفارمیشن ٹکنالوجی کو بڑے پیمنے پر فروغ دے رہی ہے ۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ پہلے آئی ٹی سے متعلق پراجیکٹس کا ریاست میں آغاز کرے اور اس کو دوسری ریاستوں میں بعد میںموقع دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نوٹ بندی کے فوری بعد ڈیجیٹل اور کیاش لیس معاملتوں کا آغاز کیا ۔ اس کے علاوہ عوام کی مشکلات کو دو رکرنے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس کانفرنس سے معلومات کے تبادلہ میں مدد ملے گا ۔

TOPPOPULARRECENT