Tuesday , January 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں بچوں کیلئے تعلیمی پروگرام کا آغاز

آندھرا پردیش میں بچوں کیلئے تعلیمی پروگرام کا آغاز

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے حکومت آندھرا پردیش نے ’ بڈی پلوستندی‘ ( اسکول بلا رہا ہے) پروگرام منعقد کیا ہے۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے آج ضلع گنٹور کے ونوکوکونڈہ کے گورنمنٹ جونیر کالج احاطہ میں ’ سوچھ آندھرا پردیش‘ اور ’ اسک

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل کو درخشاں بنانے کیلئے حکومت آندھرا پردیش نے ’ بڈی پلوستندی‘ ( اسکول بلا رہا ہے) پروگرام منعقد کیا ہے۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے آج ضلع گنٹور کے ونوکوکونڈہ کے گورنمنٹ جونیر کالج احاطہ میں ’ سوچھ آندھرا پردیش‘ اور ’ اسکول بلا رہا ہے‘ جیسے پروگراموں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو اسکول میں رہنا چاہیئے لیکن موجودہ حالات میں غریب ماں باپ میں اپنے چھوٹے بچوں سے محنت مزدوری کرواکر رقومات حاصل کرنے کا رجحان فروغ پارہا ہے بالخصوص دیہی علاقوں میں بچوں سے کھیتوں میں کام کروایا جارہا ہے۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے ضلع گنٹور کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضلع آندھرا پردیش ریاست کیلئے تعلیم کا قلعہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ اس ضلع میں نامور تعلیمی ادارے پائے جاتے ہیں اور ان تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کئے ہوئے طلبہ نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اعلی مقامات اور عہدوں پر فائز ہیں۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے خواتین کا تذکرہ کرتے ہوئے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے کیلئے آگے آئیں اور کہا کہ خواتین کو صنعتی شعبہ میں اپنا اہم رول ادا کرتے ہوئے نہ صرف اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتی ہیں بلکہ ممتاز صنعتکار کے طور پر ترقی کرنے کیلئے خواتین کو پہل کرنا چاہیئے۔ اس پروگرام میں کئی وزراء کے علاوہ ارکان اسمبلی و اعلیٰ عہدیدار کثیر تعداد میں شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT