Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں تلگو دیشم حکومت کو بے دخل کرنے جگن کا اعلان مضحکہ خیز

آندھرا پردیش میں تلگو دیشم حکومت کو بے دخل کرنے جگن کا اعلان مضحکہ خیز

صدر وائی ایس آر کانگریس غیر جمہوری طرز عمل کو ترک کریں ، ڈی مانکیا ورا پرساد
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : ریاست آندھرا پردیش میں عوامی منتخبہ حکومت کو بیدخل کر کے اقتدار حاصل کرنے صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے اعلان کا تلگو دیشم پارٹی نے مضحکہ اڑایا ۔ اور اس طرح کی بیان بازیوں پر سخت اعتراض کرتے ہوئے قائد تلگو دیشم پارٹی و سابق وزیر مسٹر ڈی مانکیا ورا پرساد نے غیر جمہوری طرز عمل سے احتراز کرنے کا مسٹر جگن موہن ریڈی کو مشورہ دیا ۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر ورا پرساد نے کہا کہ دستور ہند کے مطابق ہر پانچ سال میں ایک مرتبہ انتخابات منعقد کئے جاتے ہیں لیکن صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی ہر سال انتخابات منعقد کئے جانے جیسی باتیں کررہے ہیں ۔ قائد تلگو دیشم پارٹی نے مسٹر جگن موہن ریڈی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ( جگن موہن ریڈی ) کب کیا بات کرتے ہیں اس سے وہ خود واقف نہیں رہتے بلکہ جذباتی انداز میں من مانی باتیں کرنے کو اپنے روزمرہ کا طریقہ کار بنالیا ہے ۔ انہوں نے مسٹر جگن موہن ریڈی کے غیر جمہوری انداز میں دئیے جانے والے بیانات پر سخت اعتراض کیا اور کہا کہ امراوتی کی تعمیر میں سوئیس چیلنج پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنانا ہرگز کوئی مناسب بات نہیں ہے ۔ مسٹر مانکیا ورا پرساد نے کہا کہ ملک کی مختلف ریاستوں میں اس طریقہ کار پر اب تک ہی عمل آوری ہورہی ہے اس سے مسٹر جگن موہن ریڈی کو واقف ہونے کی ضرورت ہے ۔۔

 

ٹی ایس آر ٹی سی گیسٹ ہاوز میں شجرکاری
ایم ڈی کارپوریشن جی وی رمنا ریڈی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر جی وی رمنا راؤ نے حیدرگوڑہ میں واقع ٹی ایس آر ٹی سی عہدیداروں کے گیسٹ ہاوز میں آج منظم کردہ ہریتا ہرم پروگرام کے ایک حصہ کے طور پر پودوں کی شجرکاری میں حصہ لیا ۔ اور پودے لگا کر پانی ڈالا ۔ اس پروگرام میں مسٹر رمنا راؤ کے ہمراہ دیگر عہدیداران آر ٹی سی نے بھی حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر رمنا راؤ نے تمام عہدیداروں و ملازمین سے متحدہ طور پر پودوں کی شجرکاری پروگرام میں سرگرم حصہ لیتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو سرسبز و شاداب بنانے حکومت تلنگانہ کے مقصد کو کامیاب بنانے کی پر زور اپیل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس گیسٹ ہاوز میں قیام کرنے والے ہر عہدیدار سے کم از کم ایک بکیٹ پانی پودوں کو ڈالنے کی خواہش کی ۔ تاکہ پودے بڑھ سکیں ۔ ٹی ایس آر ٹی سی آفیسرس گیسٹ ہاوز میں منظم کردہ پودوں کی شجرکاری پروگرام میں پرنسپال ٹرانسپورٹ اکیڈیمی و زونل اسٹاف ٹریننگ کالج و چیف پبلک ریلیشنز آفیسر ٹی ایس آر ٹی سی مسٹر جی آر کرن ایگزیکٹیو انجینئر نرسمہا ریڈی ، ڈپٹی ایکزیکٹیو انجینئر ، رام موہن ، اسسٹنٹ انجینئر ٹی ایس آر ٹی سی رمیش و دیگر اسٹاف نے بھی حصہ لیا ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT