Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں خانگی کشتیوں کے لائسنس منسوخ کرنے پر زور

آندھرا پردیش میں خانگی کشتیوں کے لائسنس منسوخ کرنے پر زور

حیدرآباد۔/14نومبر، ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر سیاحت آندھرا پردیش اکھیلا پریہ نے ریاست کے تمام خانگی کشتیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلع کرشنا کے ابراہیم پٹنم فیبری گھاٹ میں پیش آئے حادثے کی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر سیاحت نے خانگی کشتیوں کے آپریٹرس کا اجلاس طلب کیا اور انہیں محکمہ آبپاشی سے لائسینس حاصل کرتے ہوئے ندیوں میں کشتیاں چلانے کی ہدایت دی۔ لائیسنس کے بغیر کشتیاں چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ اکھیلا پریہ نے کہا کہ حادثے میں 22 افراد ہلاک ہوئے ہیں حکومت نے اس کاسخت نوٹ لیا ہے اور تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کی جانب سے رپورٹ وصول کے بعد خانگی کشتیوں کیلئے لائیسنس جاری کرنے کے رہنمایانہ خطوط جاری کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے خانگی کشتیوں کے آپریٹرس سے محکمہ سیاحت سے معاہدہ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ غوطہ خوروں کی نشاندہی کیلئے انہیں علحدہ خصوصی یونیفارم فراہم کیا جائے گا ۔جو کشتی حادثے کا شکار ہوئی ہے اس نے محکمہ آبپاشی یا محکمہ سیاحت سے کوئی لائیسنس حاصل نہیں کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT