Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں خواتین کی توہین میں اضافہ

آندھرا پردیش میں خواتین کی توہین میں اضافہ

چندرا بابو کے حربوں سے چوکس رہنے کا مشورہ : روجا
حیدرآباد ۔ 8 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش وائی ایس آر کانگریس پارٹی رکن اسمبلی شریمتی روجا نے ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت میں شامل اعلیٰ قائدین و عہدیدار خواتین کی توہین کررہے ہیں ۔ لہذا حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنے اور صورتحال کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ بصورت دیگر اس طرح کے واقعات پر سنگین صورتحال سے دوچار ہونے کا سخت انتباہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش میں جرائم کی شرح میں 11 فیصد کا اضافہ ہونے کا ڈائرکٹر جنرل آف پولیس آندھرا پردیش نے ہی انکشاف کیا ہے ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو موقعہ کے لحاظ سے اقدامات کرنے کے عادی ہیں ۔ لہذا نائیڈو خواتین کی کانفرنس منعقد کرنے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ حکومت کو کانفرنس کے نام پر ہتھیلی میں جنت دکھائی جاسکے ۔ شریمتی روجا نے آندھرا پردیش کی خواتین سے چیف منسٹر نائیڈو کے ان حربوں سے چوکس و چوکنا رہنے کی پر زور خواہش کی ۔۔
ٹیچرس کے تقررات کے لیے رہنمائی
حیدرآباد ۔ /8 فبروری (سیاست نیوز) ٹیچرس کے تقررات کیلئے تلنگانہ کے پانچ ریذیڈنشیل اسکولس سوسائیٹیز میں 7 ہزار جائیدادوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا ۔ ٹی جی ٹی (ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچرس) بی ایڈ ، ڈی ایڈ گریجویٹ اہل ہیں اور پی جی ٹی پوسٹ گریجویٹ بی ایڈ اہل ہیں ۔ میناریٹی ریذیڈنشیل اسکولس میں دو ہزار جائیدادوں پر تقررات ہوں گے ۔ اس ضمن  میں ٹیچر امیدواروں کیلئے رہنمائی اتوار /12 فبروری کو 9.30 بجے ، 12.30  بجے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر رکھی گئی ہے ۔ امیدوار رجوع ہوکر اپنا نام رجسٹرڈ کروالیں ۔

TOPPOPULARRECENT