Wednesday , December 19 2018

آندھرا پردیش میں صنعتوں کے قیام کے لیے گروپ آف منسٹرس کی تشکیل

حیدرآباد۔15۔ڈسمبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش میں صنعتوں کے قیام کیلئے اراضی الاٹمنٹ کے سلسلہ میں حکومت نے گروپ آف منسٹرس تشکیل دیا ہے۔ تین وزراء پر مشتمل یہ کمیٹی صنعتوں کے قیام کیلئے اراضی کے الاٹمنٹ اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں حکومت کو تجاویز پیش کرے گی ۔ چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ نے آج اس سلسلہ میں جی او جاری کیا۔ تین رکنی گروپ آف منسٹرس میں ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال، وزیر فینانس و کمرشیل ٹیکسس اور وزیر لیبر ایمپلائمنٹ و فیکٹریز شامل ہوں گے ۔ گروپ آف منسٹرس کو سابق میں جاری کئے گئے دو سرکاری احکامات کا جائزہ لینے اور ان میں ضروری ترمیمات کی سفارش کی بھی ذمہ داری دی گئی ہے۔ پرنسپل سکریٹری لینڈ ریونیو گروپ آف منسٹرس کے کنوینر ہوں گے۔ آندھراپردیش حکومت نئے دارالحکومت کے قیام کے ساتھ ساتھ نئی ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہی ہے۔ حکومت نے آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کیلئے صنعتوں کو مختلف رعایتوں کا پیشکش کیا ہے۔ گروپ آف منسٹرس اراضی کے الاٹمنٹ کے طریقہ کار میں نرمی پیدا کرنے کیلئے حکومت کو تجاویز پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT