Tuesday , October 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں عنقریب ’’ ویلیج مالس ‘‘ کا قیام

آندھرا پردیش میں عنقریب ’’ ویلیج مالس ‘‘ کا قیام

راشن ڈیلرس کو زائد آمدنی ہوگی، چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد۔/14ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش میں عوام کیلئے ’’ ویلیج مالس ‘‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ان مالس کے ذریعہ استفادہ کنندوں ( صارفین کو ) اشیاء مناسب قیمتوں میں فراہم ہونے کے ساتھ ساتھ راشن ڈیلرس کو بھی زائد آمدنی حاصل ہوسکے گی۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے یہ بات کہی اور ڈیلروں اور صارفین ( استفادہ کنندوں ) کیلئے ویلیج مالس نئے سال کے تحفہ کی شکل میں دینے کا چیف منسٹر نے اعلان کیا۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات کہی اور بتایا کہ وجئے واڑہ اور گنٹور میں پائیلٹ پراجکٹ کے طور پر قائم کردہ دو ’’ ویلیج مالس ‘‘ کا ریاستی سکریٹریٹ سے ویڈیو کانفرنس کے طریقہ کار کے ذریعہ چیف منسٹر نے افتتاح کیا اور کہا کہ غریب افراد کو معیاری اشیاء سستے و مناسب داموں ( قیمتوں ) پر فراہم کرنے کے مقصد سے ’’ ویلیج مالس ‘‘ ریاست بھر میں قائم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پائے جانے والے 28 ہزار راشن شاپس کوولیج مالس میں تبدیل کردیا جائے گا اور اس کو مرحلہ وار اساس پر انجام دینے کیلئے پہلے مرحلہ میں 6500 راشن شاپس کو ولیج مالس میں تبدیل کیا جائے گا۔ ان مالس میں اشیائے مایحتاج کے ساتھ ساتھ دیگر گھریلو استعمال کی اشیاء اور تمام اقسام کی ضروری اشیاء ان مالس میں صارفین کیلئے دستیاب رہیں گی جبکہ ان مالس میں مختلف برانڈز کی 500 سے زائد اشیاء چار فیصد تا 35 فیصد کم داموں ( قیمتوں ) پر فراہم ہوں گی۔ چیف منسٹر نے مزید بتایا کہ ان مالس کو مختلف کمپنیوں ( اداروں ) کی جانب سے دیئے جانے والے ڈسکاؤنٹ میں 40 فیصد ڈیلرس کو اور60 فیصد صارفین ( استفادہ کنندوں ) کو فراہم ہوگا۔ علاوہ ازیں سرویس چارجس لیکر اشیاء گھروں تک بھی دینے کا مشورہ دیا۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ ڈاکرا ، میپما، جی سی سی کی اشیاء کے علاوہ حکومت کسانوں کے ذریعہ خریدے ہوئے زرعی پیداواری اشیاء کو بھی ان مالس میں فروخت کیلئے رکھا جائے گا۔ انہوں نے راشن شاپ نے ڈیلروں کو مختلف سہولتوں کی فراہمی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویلیج مالس قائم کرنے کیلئے وزیر اعظم کے ودرا یوجنا اسکیم کے تحت راشن شاپ ڈیلرس کو قرضہ جات بھی فراہم کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT