Tuesday , December 18 2018

آندھرا پردیش میں قومی سطح کے تعلیمی اداروں کے قیام کی کوشش

حیدرآباد 12 مارچ ( پی ٹی آئی ) حکومت آندھرا پردیش آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ریاست میں 10 اعلی معیار کے تعلیمی اداروں کے ریاست میں قیام کیلئے کوشش کر رہی ہے جن میں آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم بھی شامل ہیں۔ ریاستی اسمبلی میں آج پیش کردہ بجٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ قومی سطح کے تعلیمی ادارے جیسے آئی آئی ایم ‘ آئی آئی ٹی ‘ آئی آئی ایس ای آر ‘ ٹریپل آئی ٹی ‘ این آئی ٹی ‘ سنٹرل یونیورسٹی ‘ پٹرولیم یونیورسٹی ‘ زرعی یونیورسٹی جیسے ادارے ریاست میں آئندہ تعلیمی سال کے آغاز سے قبل قائم کئے جائیں۔ گذشتہ سال ریاست کی تقسیم کے بعد آندھرا پردیش ریاست میں ان اداروں کے قیام کا وعدہ کیا گیا تھا ۔ بجٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ریاست کو بین الاقوامی تعلیمی مرکز میں تبدیل کرنے کا عزم رکھتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT