Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں محکمہ اقلیتی بہبود کو نئی اسکیمات کی تیاری کی ہدایت

آندھرا پردیش میں محکمہ اقلیتی بہبود کو نئی اسکیمات کی تیاری کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 16 ۔جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نئے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے بعض نئی اسکیمات کے آغاز کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے محکمہ اقلیتی بہبود کو نئی اسکیمات کی تیاری کی ہدایت دی ۔ آندھراپردیش حکومت بجٹ کی تیاری کے ساتھ ساتھ اقلیتی بہبود کے بجٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ بتایا ج

حیدرآباد ۔ 16 ۔جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرا بابو نائیڈو نئے بجٹ میں اقلیتوں کیلئے بعض نئی اسکیمات کے آغاز کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے محکمہ اقلیتی بہبود کو نئی اسکیمات کی تیاری کی ہدایت دی ۔ آندھراپردیش حکومت بجٹ کی تیاری کے ساتھ ساتھ اقلیتی بہبود کے بجٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ آندھراپردیش میں اقلیتی بہبود کا بجٹ تقریباً 800 کروڑ ہوگا جبکہ متحدہ ریاست میں یہ 1027 کروڑ تھا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق چندرا بابو نائیڈو نے حال ہی میں وجئے واڑہ میں دعوت افطار کے موقع پر اقلیتوں کی بھلائی کے سلسلہ میں بعض وعدے کئے تھے۔

ان وعدوں کو اسکیمات کی شکل دینے کیلئے محکمہ اقلیتی بہبود کو ہدایت دی گئی ہے۔ چندرا بابو نائیڈو آندھراپردیش میں وقف بورڈ کے ذریعہ ائمہ مساجد کو ماہانہ 5000 روپئے اور مؤذنین کو ماہانہ 3000 روپئے ادائیگی کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اقلیتوں کو اراضی کے پٹہ جات الاٹ کئے جائیں گے۔ ہاؤزنگ اسکیمات میں اقلیتوں کو مناسب حصہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو اقلیتی آبادی والے علاقہ میں شادی خانوں کی تعمیر کا منصوبہ رکھتے ہیں، جو عام دنوں میں اقلیتوں کیلئے مختلف کورسس میں ٹریننگ مراکز کے طور پر استعمال کئے جائیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو دکان ، مکان اسکیم کا احیاء کرنا چاہتے ہیں۔ یہ اسکیم انہوں نے بحیثیت چیف منسٹر تلگو دیشم دور حکومت میں متعارف کی تھی۔ تاہم کانگریس حکومت نے اس اسکیم کو ختم کردیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت معاشی طور پر کمزور اقلیتی خاندانوں کو چھوٹے کاروبار کے آغاز کیلئے قرض یا امداد فراہم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کو مختلف کورسس میں تربیت دی جائے گی۔ چندرا بابو نائیڈو نے رمضان المبارک کے دوران غریب مسلم خاندانوں میں اشیائے ضروریہ کے پیکیج کی تقسیم کا بھی وعدہ کیا ہے۔

چیف منسٹر کے دفتر سے اسپیشل سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ہدایت دی گئی کہ نئے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں چیف منسٹر کے مذکورہ وعدوں کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا۔ سید عمر جلیل نے آج مختلف اقلیتی اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ بجٹ کی تیاری پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اقلیتی بہبود کیلئے آندھراپردیش میں بجٹ کا جو تخمینہ طئے کیا گیا ہے وہ تقریباً 800 کروڑ ہے۔ تاہم اسکیمات کے اضافے کی صورت میں بجٹ کی رقم میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ تلنگانہ حکومت نے اقلیتی بہبود کیلئے ہزار کروڑ روپئے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ریاستوں میں اقلیتوں کی آبادی کے اعتبار سے متعلقہ حکومتیں بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔ اقلیتی طلباء کیلئے فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم اور داخلوں میں 4 فیصد تحفظات پر عمل آوری کے سلسلہ میں دونوں حکومتوں نے ابھی تک اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT