Thursday , April 26 2018
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں مزید 5 پاسپورٹ مراکز کے قیام کا اعلان

آندھرا پردیش میں مزید 5 پاسپورٹ مراکز کے قیام کا اعلان

حیدرآباد 27 جنوری : ( سیاست نیوز ) : ریجنل پاسپورٹ آفیسر مسٹر ڈی ایس سرینواس راؤ نے اعلان کیا کہ ریاست آندھرا پردیش میں مزید پانچ نئے پاسپورٹ سیوا کیندرس ( نئے پاسپورٹ خدمات مراکز ) کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ جب کہ فی الوقت ریاست میں تین مقامات نیلور ، کڑپہ اور کرنول میں پاسپورٹ سیوا کیندرس پائے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وجئے واڑہ میں بہت جلد نیا ریجنل پاسپورٹ آفس قائم کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی مزید پانچ نئے پاسپورٹ سیوا کیندرم گنٹور ، اونگول ، چتور اور اننت پور کے علاوہ وجئے واڑہ میں بھی آئندہ دو ماہ میں یہ نئے پاسپورٹ سیواکیندرس قائم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ کی خدمات کو عوام کے روبرو لیجانے اور عوام کو جلد سے جلد پاسپورٹ کے حصول کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے ریجنل پاسپورٹ آفس وجئے واڑہ اور پانچ پاسپورٹ سیواکیندرس کا قیام عمل میں لانے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT