Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آندھرا پردیش میں نظم و ضبط کی برقراری کے لیے چیف منسٹر کی ہدایت

آندھرا پردیش میں نظم و ضبط کی برقراری کے لیے چیف منسٹر کی ہدایت

حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے کرنسی نوٹوں کی تبدیلی میں عوام کو درپیش مشکل دہ حالات ختم ہو کر عام حالات بحال ہونے تک ریاستی نظم و نسق و ضلع نظم و نسق کو بھی انتہائی چوکس و چوکنا رہنے کی تمام عہدیداروں کو ضروری ہدایات دیں ۔ مسٹر چندرا بابو نائیڈو جنہوں نے آج تمام اعلیٰ عہدیداران محکمہ جات اور ضلع کلکٹروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست بھر میں نوٹوں کی منسوخی سے انتہائی ابتر صورتحال پائی جارہی ہے اور عام و خاص ہر کوئی مشکل حالات سے دوچار ہیں۔ لہذا ان تمام حالات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے غور و خوص کیا اور اتنی ابتر صورتحال کے باوجود عوام کے بھر پور تعاون پر نہ صرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ زبردست ستائش کی ۔ چیف منسٹر مسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے مزید کہا کہ اصلاحات لائے جانے کے وقت عوام کا تعاون انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور گذشتہ پانچ چھ یوم کے دوران عوام سے حاصل ہونے والا تعاون ناقابل فراموش ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش نے آئندہ مستقبل میں بھی پریشان کن و مشکل حالات میں بھی حکومت کے ساتھ عوام کا اسی طرح تعاون حاصل ہونے کی توقع کا اظہار کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT