Wednesday , December 12 2018

آندھرا پردیش میں نوانرمان دیکشا کامیاب

وائی ایس جگن موہن کے حکومت پر جھوٹے الزامات ، وزیر زراعت ایس چندرا موہن ریڈی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : وزیر زراعت آندھرا پردیش مسٹر ایس چندرا موہن ریڈی نے ادعا کیا کہ حکومت نے ’ نوانرمان دیکشا ‘ ریاست میں کامیاب رہی ۔ وہ آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دیکشا کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا اور بتایا اس نوانرمان دیکشا کے ذریعہ ریاست کے ساتھ مرکزی بی جے پی حکومت کی جانب سے کی گئی نا انصافیوں اور دئیے گئے دھوکہ کے علاوہ غیر بی جے پی ریاستوں کے ساتھ اختیار کردہ انتقامانہ رویہ سے عوام کو تفصیل سے واقف کروایا گیا ۔ وزیر نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور دریافت کیا کہ اب لوک سبھا کی رکنیت سے مستعفیٰ ہونے کی باتیں کرنے والے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمان گذشتہ چار سال سے کیوں خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے ۔ انہوں نے قائد اپوزیشن قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کے حکومت کے خلاف عائد کئے جانے والے غلط و بے بنیاد الزامات کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی اپنی زندگی تمام عوامی ہمدردی کے ذریعہ گزارنا چاہتے ہیں ۔ وزیر نے کہا کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی ہمیشہ ہی سے انتخابات سے خوف زدہ رہتی ہے کیوں کہ انہیں کامیابی سے کہیں زیادہ شکست ہونے کے امکانات سے پریشان رہتی ہے ۔ مسٹر ایس چندرا موہن نے مزید کہا کہ ملک بھر میں مخالف مودی حالات پیدا ہوچکے ہیں ۔ کرناٹک میں بی جے پی قائدین نے اپنے اقدار کو فراموش کردیا جس کی وجہ سے ہی انہیں ہر ایک رویہ و پشیمانی سے دوچار ہونا پڑا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT