Wednesday , December 12 2018

آندھرا پردیش میں ٹیچرس تقررات کے ’ ٹیٹ ‘ شیڈول کا اعلان،آج باضابطہ اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : وزیر فروغ انسانی وسائل ریاست آندھرا پردیش مسٹر جی سرینواس راؤ نے ریاست میں اساتذہ کے تقررات عمل میں لانے کے لیے منعقد کئے جانے والے ٹیچرس ایلیجیبلٹی ٹسٹ ’ ٹیٹ ‘ کے شیڈول کو جاری کیا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد ٹیٹ حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ منعقد کیا جارہا ہے ۔ ٹیٹ میں کامیابی پر ہی اساتذہ کے تقررات کے لیے منعقد ہونے والے ڈی ایس سی ٹسٹ کے لیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے ۔ خانگی سوشیل ویلفیر اور آئی ٹی ڈی اے وغیرہ کی جانب سے بھی اساتذہ کے عمل میں لائے جانے والے تقررات کے لیے بھی ٹیٹ کامیاب ہونا لازمی ہوگا جس کے پیش نظر فی الفور ٹیٹ منعقد کرنے کا حکومت بالخصوص محکمہ تعلیمات نے فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ مجوزہ ٹیٹ سے متعلق شیڈول کی مکمل تفصیلات کے لیے cse.ap.gov.in ویب سائیٹ کا مشاہدہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر نے ٹیٹ کے شیڈول کی تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ 14 دسمبر کو ٹیٹ کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ اس اعلامیہ کی روشنی میں 18 تا 30 دسمبر امیدوار ٹیٹ فیس داخل کرسکتے ہیں اور 18 دسمبر تا یکم جنوری آن لائن کے ذریعہ امیدوار اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں بعد ازاں 9 جنوری سے امیدوار اپنے ہال ٹکٹس آن لائن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 17 تا 27 جنوری تک ٹیٹ امتحانات منعقد ہوں گے ۔ 29 جنوری کو ٹیٹ کی ابتدائی ( کی ) جاری کی جائے گی ۔ اور 2 فروری تک اعتراضات اور شکایتیں قبول کی جائیں گی جب کہ قطعی و آخری ’ کی ‘ کا 6 فروری کو اعلان کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT